مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے اعلی رہنما علی القحوم نے کہا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے بعد صہیونی زیادہ خوش فہمی کا شکار نہ ہوں۔ دشمن کو سخت انداز میں جواب دیا جائے گا۔
المیادین کے مطابق القحوم نے کہا ہے کہ صہیونیوں کی خوشی بہت جلد غم میں بدل جائے گی۔ یمن اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے کا سخت اور دندان شکن جواب دے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی طیاروں نے ہفتے کے دن یمنی ساحلی شہر الحدیدہ کی بندرگاہ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں تیل کے کنوؤں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی طیاروں نے تیل کے ایک کنویں کو نشانہ بنایا تھا جس سے اطراف میں آگ لگی۔
یمنی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حملے میں کئی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ